مکلی پر پہلی عالمی کانفرنس 13-14 جنوری کو منعقد کی جائیگی

0

کراچی (3 جنوری) : مکلی پر پہلی عالمی کانفرنس 13-14 جنوری کو مکلی ٹھٹہ میں منعقد کی جائیگی۔
جس میں اسکالرز مکلی کی تاریخی و آرکیٹیکچرل اہمیت کے حوالے سے اپنے تحقیقی مقالے پیش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاریکٹر جنرل اینٹی کوئٹیز سندھ منظور کناسرو نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت, سیاحت و نوادرات سندھ کی جانب سے صوبے میں عالمی ورثے کی سائیٹ مکلی پر دو روزہ عالمی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں ملکی و غیرملکی محقق اپنے تحقیقی مقالے پیش کرکے مکلی کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرینگے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کانفرنس کے پہلے دن آثار قدیمہ کے سروے اور مکلی کے لینڈاسکیپ سمیت حال ہی میں مکمل کئے گئے بحالی اقدامات, سما دور حکومت اور قدیم سندھ کے ایران کے ساتھ ثقافتی تعلقات جیسے موضوعات پر ریسرچ پیپرز پیش کیے جائینگے۔ جبکہ شام ڈھلے عوام کی تفریح و آگاہی کے لیے نوری جام تماچی کا اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا جائیگا۔
منظور کناسرو نے اپنے جاری پریس بیان میں مزید بتایا کہ کانفرنس کے دوسرے روز مغل شہنشاہیت کے دوراں نقشبندی سلسلے کی شان و شوکت, 16ویں صدی کے دوراں مکلی کی بحالی اور مشرق و مغرب کے مابین روابط, اور مکلی نامہ کی تجزیاتی تحقیق سمیت آثار قدیمہ کی بحالی میں مقامی کمیونٹی کے کردار اور دیگر موضوعات پر تحقیق پیش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے دوسرے روز محفل موسیقی بھی منعقد کی جائیگی۔

Share.

Leave A Reply

Powered by themekiller.com